سری نگر،23 دسمبر (یو این آئی) انتخابی مہم میں پوری طاقت جھونکنے کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی کا مسلم اکثریتی وادی کشمیر میں جیت کا کھاتہ ہی نا کھل سکا تاہم ہندو اکثریتی جموں میں پارٹی نے غیر معمولی فتح حاصل
کرلی۔
بی جے پی جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں مشن 44 پلس کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری تھی لیکن اپنے مقرر کردہ ہدف کو عبور کرنے میں ناکام رہی۔ ریاست جموں وکشمیر میں حکومت بنانے کیلئے کسی بھی جماعت کو 87 نشستوں میں سے 44 درکار ہے۔